Wednesday, April 24, 2024

نئے آرمی چیف کا تقرر نئی منتخب حکومت کو کرنا چاہیے، عمران خان

نئے آرمی چیف کا تقرر نئی منتخب حکومت کو کرنا چاہیے، عمران خان
September 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں نئے آرمی چیف کا تقرر نئی منتخب حکومت کو کرنا چاہیے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ شفاف انتخابات کرانے پر تیار ہیں تو وہ بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔ ایک طرف کہتے ہیں مل کر کام کرنا چاہیے،،، دوسری جانب دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو لا کر غلطی کی، اس نے پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر اسلام آباد ہائی کورٹ میں بات کرنے کا موقع دیا جاتا تو شاید معافی مانگ لیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں امریکا مخالف نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سامنے کوئی آسان آپشن نہیں اور آنے والے دنوں میں مسائل کے پہاڑ نظر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں گزشتہ 26 سال سے سیاست میں ہوں اور کبھی کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا۔ جب تک یہ حکومت میں رہیں گے ملک دلدل میں جاتا رہے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ایک طرف سیلاب ہے تو دوسری طرف پاکستان ڈیفالٹر ہونے کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تیزی سے نیچے جا رہی ہے۔