Thursday, April 25, 2024

نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کے گزٹڈ نوٹیفکیشنز جاری

نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کے گزٹڈ نوٹیفکیشنز جاری
November 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کے گزٹڈ نوٹیفکیشنز جاری ہو گئے۔ تعیناتی تین سال کیلئے کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہو گا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

جنرل سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہو گا۔ جنرل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی بھی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے، بی ، آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے، 8 ڈی کے تحت کی گئی ہیں۔

جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف اور ریٹائرمنٹ کی منظوری کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کئے گئے ہیں جن کے مطابق جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 27 نومبر جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کا اطلاق 29 نومبر سے ہو گا۔