Friday, April 19, 2024

نیدرلینڈز کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

نیدرلینڈز کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ
August 22, 2022 ویب ڈیسک

روتھرڈیم (92 نیوز) - پاکستان نے نیدرلینڈز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے دی، تینوں میچ جیت کر کلین سویپ کردیا، بابر اعظم نے 91 رنز بنائے جبکہ نسیم شاہ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر جیت کی راہ ہموار کی۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 206 رنز بنائے، پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع میں مسائل سے دوچار ہوگئی، تاہم بابر اعظم نے 91 رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا۔

پاکستانی باؤلرز نے شروع سے ہی نیدرلینڈ کی ٹیم کو دباؤ میں رکھا، نسیم شاہ اور وسیم جونیئر نے یکے بعد دیگرے وکٹیں گرائیں۔ ٹام کوپر نے 62 اور وکرم جیت سنگھ نے 50 رنز بناکر مزاحمت دکھائی۔

پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور مرد میدان قرار پائے۔ نسیم شاہ نے اپنی کامیابی کو پاکستان کے نام کردیا۔ محمد وسیم جونیئر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

کپتان بابراعظم نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عبداللہ شفیق نے پاکستان کی جانب سے ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا۔ پاکستانی ٹیم نے دورہ نیدرلینڈ کے دوران تینوں ایک روزہ میچ اپنے نام کئے۔