اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے نیب زدہ حکمران بنے تو اسٹاک ایکس چینج بیٹھ گئی۔
شیخ رشید نے شہباز شریف کی حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی بیان کر دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے منحرف لوگوں کی ووٹنگ پر حکومت بنائی گئی۔ سٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی اور مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی۔ ڈالر آسمان پر چلا گیا ہے اور فارن ریزرو آدھے رہ گئے ہیں۔ شہباز شریف کی ایک ماہ کی کارکردگی یہ ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 10, 2022
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کی انویسٹیگیشن افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔ انہوں نے اپنے سمیت کسی پر فرد جرم نہیں لگانے دی۔ میر جعفر اور میر صادق کو سوالیہ نشان بنا دیا گیا ہے۔ گھر سے نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ نیب کو ختم کرنے اور بھارت سے نئے تعلقات بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ الیکشن کے مطالبے سے فرار کا راستہ اختیار کیا گیا۔ ایک ماہ میں جمہوریت کو سوا نیزے پہ لٹکا دیا گیا۔