Friday, April 26, 2024

نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نواز شریف کے ریلیف کے لیے شہری کی درخواست

نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نواز شریف کے ریلیف کے لیے شہری کی درخواست
September 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نواز شریف کے ریلیف کے لیے شہری نے درخواست دائر کر دی۔

نواز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کیخلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں احتساب عدالت کے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50 کڑور سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں۔ درخواست گزار محمد اشرف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنس میں 13 کڑور کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا۔ عدالت تین ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے۔ عدالت نواز شریف کے ضبط اثاثے بحال کرنے اور ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔