اسلام آباد (92 نیوز) - قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا۔ آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ نیب ترامیم کیس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کرچکے ہیں۔
سپریم کورٹ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔