Friday, April 26, 2024

نیب قانون میں ترمیم سے متعلق حکومت کے دونوں بل کثرت رائے سے منظور

نیب قانون میں ترمیم سے متعلق حکومت کے دونوں بل کثرت رائے سے منظور
February 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔ نیب قانون میں ترمیم سے متعلق حکومت کے دونوں بل کثرت رائے سے منظور ہو گئے۔

اپوزیشن نے بل کی منظوری پر احتجاج کرتے ہوئے کمیٹی اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ اپوزیشن اراکین نے کمیٹی کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ متعدد اراکین کے پہنچنے سے قبل ہی چیئرمین کمیٹی نے اپوزیشن کی اقلیت کو دیکھ کر بل پاس کیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل اور پی ٹی آئی رکن عطاء اللہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے بل منظور کرنے پر چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترامیم پاکستان کے لیے ہے کسی کی  ذات کے لئے نہیں ہے۔

اپوزیشن اراکین نے کہا کہ جس انداز سے  بل منظور کئے گئے  اس پر افسوس ہے۔ عمران خان خان اپنے آپ کو بچانے کیلئے جو دیواریں کھڑی کر رہے ہیں وہ گر جائیں گی۔

مسلم لیگ ن کے محسن شاہنواز رانجھا  کا کہنا تھا کہ حکومت جا رہی ہے تو اپنے آپکو این آر او دینے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔