Saturday, July 27, 2024

نیب قانون کا کاروباری شخصیات اور عوامی نمائندوں کیخلاف غلط استعمال کیا گیا، چیف جسٹس

نیب قانون کا کاروباری شخصیات اور عوامی نمائندوں کیخلاف غلط استعمال کیا گیا، چیف جسٹس
September 1, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطاء بندیال نے کہا کہ نیب قانون کا کاروباری شخصیات اور عوامی نمائندوں کے خلاف غلط استعمال کیا گیا۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسے نہیں ہونا چاہیے کہ کسی اکاؤنٹنٹ کو بٹھا کر 10 روپے کی غلطی نکالی جائے، کچھ ترامیم سے نیب قانون کا غلط استعمال روکنے میں مدد ملے گی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ لگ رہا ہے زور لگا کر نیب ترامیم میں غلطی ڈھونڈی جا رہی ہے، لیکن مل نہیں رہی۔ انتخابات قریب ہیں لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں، عوام کو ترامیم پر اعتراض ہوگا تو انتخابات میں نئے لوگ منتخب کرلیں گے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔