Thursday, March 28, 2024

نیب کا ترمیمی ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ

نیب کا ترمیمی ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ
July 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نیب نے ترمیمی ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا۔

قومی احتساب بیورو نے تمام ریجنل بیوروز کو خط لکھ دیا۔ خط میں لکھا کہ نیب قوانین میں ترامیم پر من و عن عمل کیا جائے۔ ترمیمی ایک کی ایک ایک شق پر عمل کیا جائے ۔ نیب ہیڈکوارٹر میں ہوئی میٹنگ میں ترمیمی ایکٹ کی ایک ایک شق کا جائزہ لیا گیا ۔ آپریشن اور پراسیکیوشن ڈویژن نے ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد کی تجویز دی۔ قائمقام چئیرمین نیب نے بھی تجاویز کی منظوری دی ہے۔