Thursday, September 19, 2024

نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف دو انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دی

نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف دو انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دی
November 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف دو انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دی۔ ثبوت نہ ملنے پر انکوائریز بند کیں۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے خلاف بھی دو مقدمات میں انکوائریاں بند ہونگی۔ ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات پر چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی۔ نیب کا کہنا ہے کہ تین سالوں کے دوران تحقیقات کے باوجود کرپشن کے ثبوت نہیں ملے۔

نیب نے 2019 میں بہاولپور میں 14ہزار400 کینال سرکاری اراضی منتقل کرنے پرانکوائریاں شروع کی تھیں۔ نیب ملتان نے سابق وزیراعلی پنجاب شبہاز شریف کو سوالنامہ اور طلبی کے نوٹسز بھجوائے تھے۔ چئیرمین نیب نے سرکاری اراضی کی منتقلی کا معاملہ سینئر ممبر بورڈآف ریونیو کو بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ قانون میں ترمیم کے بعد سرکاری اراضی کی منتقلی کی تحقیقات پنجاب ریونیو اتھارٹی کرے گی۔