Saturday, May 18, 2024

نیب نے نواز دور کا 24 سال پرانا کیس کھول دیا

نیب نے نواز دور کا 24 سال پرانا کیس کھول دیا
February 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ نیب نے نواز دور کا 24 سال پرانا کیس کھول دیا۔

جاپان سے 1998 میں سوشل ایکشن پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر فنڈز لینے کے معاملے پر نیب میں نواز شریف کے خلاف ایک اور کیس کھل گیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے نواز شریف دور کا 24 سال پرانا کیس کھول دیا۔

جاپان سے لیے گئے 25 کروڑ ڈالر فنڈز کہاں غائب ہوئے ؟؟ نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق احتساب بیورو کو فنڈ قرض اتارو ملک سنوارو اکاؤنٹ منتقل ہونے کے خدشات ہیں جس کیلئے وزارت منصوبہ بندی سے تفصیلات طلب کر لیں گئیں ہیں۔