Thursday, September 28, 2023

نیب نے غلط مقدمہ بنایا، فرح خان بے قصور ہے، عمران خان

نیب نے غلط مقدمہ بنایا، فرح خان بے قصور ہے، عمران خان
May 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے نیب نے غلط مقدمہ بنایا، فرح خان بے قصور ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں نعرے بازی کے واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس میں کہا ان پر الزامات لگانے والوں کو شرم آنی چاہئیے۔

عمران خان نے فرح گوگی کو بھی بے گناہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فرح گوگی کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ بشریٰ بی بی کی عزیزہ ہیں۔ نیب نے فرح خان پر کیس کیسےڈال دیا؟ بتائیں کیسے کیس بن سکتا ہے؟ فرح تو 20 سال سے ایک رئیل اسٹیٹ میں کام کرتی ہے۔ انتقامی کارروائی ہو رہی ہے۔ فرح بی بی  صرف بشری بی بی سے ملتی ہے اس لئے کیس ڈالا گیا۔ بشری بیگم تو گھریلوعورت ہے، مجھ پر کیس  بنانا چاہتے ہیں کچھ ملتا نہیں اس لئے میری فیملی کو نشانہ بناتے ہیں۔ فرح بی بی کو موقع دیا جائے۔ وہ بےقصور ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کی کال پر لوگ نکلیں گے۔ احتجاج پرامن ہو گا جہاں فیملیز بھی آئیں گی۔ انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ انہیں چیف الیکشن کمشنز پر بالکل بھی اعتماد نہیں ہے۔ 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔