لاہور (92 نیوز) - قومی احتساب بیورو (نیب) نے فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔
نیب ذرائع کے مطابق فرح خان پر 84 کروڑ سے زائد رقم نامعلوم ذرائع سے حاصل کرنے اور منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ فرح خان کے اثاثوں میں 2018 کے بعد تیزی سے اضافہ ہوا۔
فرح خان اس دور میں کئی ممالک کے دورے کرتی رہیں، انہوں نے امریکا کے 9 اور متحدہ عرب امارات کے 6 دورے کئے۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان رواں ماہ کے آغاز میں دبئی روانہ ہوگئی تھیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے فرح خان پر ٹرانسفر، پوسٹنگ اور دیگر معاملات میں پیسے لینے کا الزام لگایا ہے۔