Friday, April 26, 2024

نیب میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے، راولپنڈی، لاہور اور ملتان کے ڈی جیز تبدیل

نیب میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے، راولپنڈی، لاہور اور ملتان کے ڈی جیز تبدیل
July 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نیب میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کردئیے گئے، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی اور ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو ہٹا دیا گیا۔

عرفان منگی کو ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن میں تعینات کردیا گیا۔ سلیم شہزاد کی جگہ مرزا سلطان نئے ڈی جی نیب لاہور ہوں گے۔ مرزا سلطان محمد سلیم پہلے ڈی جی نیب سکھر تعینات تھے۔

ڈی جی نیب بلوچستان، ڈی جی نیب سکھر اور ملتان کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔ مسعود عالم خان نئے ڈی جی نیب سکھر ہوں گے۔ نعمان اسلم کو ڈی جی نیب بلوچستان لگا دیا گیا۔ فیاض احمد قریشی کو ڈی جی نیب ملتان تعینات کیا گیا ہے۔