Saturday, May 18, 2024

نیب کی سلمان شہباز کی حوالگی کیلئے برطانوی حکومت کو درخواست

نیب کی سلمان شہباز کی حوالگی کیلئے برطانوی حکومت کو درخواست
January 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سلمان شہباز کی حوالگی کیلئے برطانوی حکومت کو درخواست دیدی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے برطانوی حکومت کو درخواست 31 دسمبرکو جمع کرائی۔ درخواست کے متن میں موقف اپنایا کہ سلمان شہباز منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسکینڈل میں مطلوب ہیں۔

نیب نے شہباز شریف، حمزہ اور سلمان شہباز سمیت 16 ملزمان کے خلاف 17 اگست 2020 میں منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

منی لانڈرنگ کا ریفرنس میں عدم پیشی پر سلمان شہباز اور ان کے بہنوئی ہارون یوسف کے وارنٹ گرفتاری 28 اگست 2020 میں جاری کئے گئے تھے۔

9 نومبر 2020 میں مشتاق چینی نے سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کے لئے استعمال ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ مشتاق چینی نے اعتراف کیا تھا کہ 2014ء میں انہیں سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔