Friday, April 19, 2024

نیب کی تفتیشی ٹیم کی اعلی حکام سے فرح خان کی طلبی کے نوٹس بھیجنے کی درخواست

نیب کی تفتیشی ٹیم کی اعلی حکام سے فرح خان کی طلبی کے نوٹس بھیجنے کی درخواست
May 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - فرح خان اور احسن جمیل گجر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش رفت ہو گئی۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے اعلی حکام سے فرح خان کی طلبی کے نوٹس بھیجنے کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق فرح خان کیس کی تفتشی ٹیم نے مختلف محکموں سے موصول ہونیوالے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد طلبی کا فیصلہ کیا۔ فرح خان کیخلاف جاری انکوائری میں حیرت انگیز شواہد سامنے آرہے ہیں۔ فرح خان کی فوری طور پر طلبی کیلئے لوکل ایڈریس پر کال اپ نوٹس ارسال کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ فرحت شہزادی المعروف فرح خان کے اثاثوں میں 2018 کے بعد سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر بہت نمایاں اور غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔