Saturday, April 20, 2024

نیب کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں حفیظ شیخ بھی ملزم نامزد

نیب کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں حفیظ شیخ بھی ملزم نامزد
February 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) نیب کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ بھی ملزم نامزد ہو گئے۔

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 2 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں 6 انویسٹی گیشن کی بھی منظوری دی گئی۔ ریفرنس فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کیخلاف دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پرغیرملکی کمپنی کو غیرقانونی ٹھیکا دینے اور قومی خزانے کو 11.125 ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کراچی نے حفیظ شیخ اور دیگر کےخلاف ریفرنسز فائل کرنے کی سفارش کی تھی۔ پیپلز پارٹی دور میں آٹومیشن سافٹ ویئر کیلئے گیارہ ملین ڈالر کا منصوبہ بنایا گیا اور کمپنی کو غیرقانونی ادائیگی سے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ سابق چئیرمین ایف بی آر سلمان صدیق اور اشعر عظیم ، عبداللہ یوسف بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

 اجلاس میں ایگزیکٹوانجینئر ایری گیشن ملتان رانا محمد افضل ودیگر کیخلاف بدعنوانی کاریفرنس دائرکرنے کی منظوری، رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر، ٹھیکیدار سلیم گورایا، جیوماسٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ، ای اوبی آئی کی انتظامیہ، بینک آف پنجاب کے افسران کیخلاف تحقیقات کی منظوری، گل حسن چنا،عبدالرزاق قریشی، سابق سیکریٹری ریونیو کیخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔