Sunday, September 8, 2024

نیب کا کسی فرد، جماعت یا ادارے سے نہیں پاکستان سے تعلق ہے، چیئرمین نیب

نیب کا کسی فرد، جماعت یا ادارے سے نہیں پاکستان سے تعلق ہے، چیئرمین نیب
January 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے نیب کا کسی فرد، جماعت یا ادارے سے نہیں بلکہ اس کا تعلق ریاست پاکستان سے ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا گیلانی اور گیلپ سروے میں تقریباً 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ نیب نے اکتوبر 2017 سے دسمبر 2021 تک 539 ارب روپے برامد کئے۔ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 822 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کئے ہیں۔ نیب کے بدعنوانی کے 1278 ریفرنسز مختلف احتساب عدالتوں میں دائر کیے ہیں، جو زیر سماعت ہیں اور ان کی مالیت تقریباً 1335 ارب ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا نیب سارک ممالک کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے جس میں بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں۔ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا سربراہ ہے۔ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن ( یو این سی اے سی) کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔ یونیورسٹیوں/کالجز کی سطح پر طلباء میں آگاہی پھیلانے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے۔ ملک بھر کی یونیورسٹیوں/کالجوں میں 50 ہزار سے زیادہ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز ( سی بی ایس) قائم کی۔