Thursday, April 25, 2024

نیازی اور ان کے ساتھی توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، شہباز شریف

نیازی اور ان کے ساتھی توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، شہباز شریف
April 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماء شہباز شریف نے کہا کہ نیازی اور ان کے ساتھی توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں ووٹنگ نہ ہونے پر اپوزیشن رہنماؤ تشویش میں مبتلا ہوگئے، صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا تاریخ انہیں ایک شرمناک کردار کے طور پر یاد رکھے گی۔ بار بار آئین کی خلاف ورزی کی۔ کیا اِن کی انا پورے ملک سے بڑی ہے؟

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کے حکم کے تابع آپ ایوان کی کارروائی چلائیں۔

شہباز شریف کا ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا اسپیکر صاحب امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایوان چلائیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جواب دیا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایوان چلائیں گے۔ چاہتے ہیں عالمی سازش پر بھی بات ہو۔

شہباز شریف نے جوابا کہا اسپیکر صاحب آپ توہین عدالت کریں گے، اگر عدالت کی حکم عدولی کریں گے تو بات بہت دور تک جائے گی۔

ادھر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا بحث غیرقانونی ہے، اسپیکر نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ نظر انداز کردیا۔