Friday, April 19, 2024

نیا سال شروع ہوگیا مسائل وہی پرانے، ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں بے لگام

نیا سال شروع ہوگیا مسائل وہی پرانے، ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں بے لگام
January 2, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نیا سال شروع ہوتے ہی ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں بےلگام ہو گئیں۔

پشاور میں بیس کلو مکس آٹے کا تھیلا چھبیس سو اور فائن آٹے کا تھیلا ستائیس سو روپے کا ہوگیا، نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتیں بھی بڑھا دیں

لاہور میں مرغی کا گوشت 520 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، کوئٹہ کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائز اشیا بھی غائب ہو گئیں۔

اوپن مارکیٹ میں گندم کے ذخائر میں کمی کے باعث آٹے کی مارکیٹ میں روزانہ قیمت بڑھنے لگی۔ راولپنڈی میں 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت آسمان سے بات کرنے لگی۔ دو ہفتے قبل 1400 روپے کا ملنے والا 15 کلو کا توڑا 2 ہزار میں بھی دستیاب نہیں

جبکہ چکی کے آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 2500 سے 2800  میں فروخت ہونے لگا، غریب شہریوں کیلئے بچوں کو پیٹ بھر کے کھانا کھلانا مشکل ہوگیا، دکاندار اور ملز مالکان ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے لگے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے آٹے کی قیمت بَلند ترین سطح پر پہنچا کر دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا۔  

راولپنڈی شہر کے علاوہ، کینٹ اور ملحقہ علاقوں کے علاوہ

مری اور راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں بھی صورتحال مختلف نہیں، تا ہم محکمہ خوراک راولپنڈی کے حکام کا دعویٰ ہے کہ بازاروں میں دکانداروں کے پاس وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔