Friday, March 29, 2024

نیا قمری سال چین سمیت جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک میں منایا جا رہا ہے

نیا قمری سال چین سمیت جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک میں منایا جا رہا ہے
January 22, 2023 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - نیا قمری سال چین کے علاوہ جنوبی ایشیاء کے بہت سے دیگر ممالک میں بھی منایا جا رہا ہے۔ نئے قمری سال کو خرگوش کا سال کہا جارہا ہے۔ خرگوش کا سال 12 سالہ چینی قمری کیلنڈر میں چوتھے نمبر پر آتا ہے۔

چین میں نیا سال بڑے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ۔۔چین میں نئے سال کی شروعات سال کا سب سے بڑا تہوار ہوتی ہے۔ چینی اسے بہار کا تہوار بھی کہتے ہیں چین میں نئے قمری سال پر ایک ہفتے کی سرکاری تعطیلات ہوتی ہیں۔ کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد چین میں تین سال بعد نیا قمری سال منایا جا رہا ہے۔

نئے قمری سال پر شہروں میں بڑی عمارتوں اور گھروں کو فانوس، قمقموں اور دیگر طرح سے سجایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے جس ملک میں چینی یا جنوبی ایشیائی لوگ مقیم ہوں، وہاں بھی اس سال کی آمد کا جشن منایا جاتا ہے۔ چینی ثقافت میں خرگوش کو لمبی عمر، امن اور خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

نیا قمری سال چین کے علاوہ جنوبی ایشیاء کے بہت سے دوسرے ممالک میں بھی منایا جاتا ہے۔ ان ممالک میں ویت نام، کوریا، سنگاپور، ملائیشیاء، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن اور دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔