Saturday, April 20, 2024

نیا پٹرول پرائس انڈیکس، یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت 40 روپے تک بڑھنے کا امکان

نیا پٹرول پرائس انڈیکس، یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت 40 روپے تک بڑھنے کا امکان
June 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نیا پٹرول پرائس انڈیکس لاگو ہو گا۔ یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت 40 روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔

فارمولے کا اطلاق فی لٹر سیلز ٹیکس اور لیوی کی شرح کے تحت ہو گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گیارہ فیصد سیلز ٹیکس فی لٹر کی مد میں شامل کیا جائے گا جبکہ لیوی کی شرح کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گیارہ  فیصد سیلز ٹیکس لگانے سے فی لٹر پٹرول کی قیمت 25 روپے بڑھ جائے گی۔ لیوی لگانے سے فی لٹر پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی۔ پٹرولیم لیوی کا اطلاق قسطوں میں کرنے کا فارمولا بھی زیرغور ہے۔ اس فارمولے کے تحت فی لٹر پٹرول کی قیمت 15 روپے مزید بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی سے پٹرول پرائس انڈیکس لاگو ہونے کے بعد فی لٹر قیمت 40 روپے بڑھنے سے  فی لٹر پٹرول کی قیمت 275 روپے تک جا سکتی ہے۔