Saturday, April 27, 2024

دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی تعداد دو کروڑ دس لاکھ ہو گئی: ایمنسٹی انٹرنیشنل

دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی تعداد دو کروڑ دس لاکھ ہو گئی: ایمنسٹی انٹرنیشنل
October 4, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیاکے آدھے پناہ گزینوں کابوجھ صرف دس ممالک اٹھا رہے ہیں جبکہ صرف پاکستان میں 16 لاکھ پناہ گزین موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق چھپن فیصد پناہ گزین دنیا کے دس ممالک میں رہتے ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ترکی میں پچیس لاکھ اور پاکستان میں 16 لاکھ پناہ گزین موجود ہیں۔ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی تعداد تقریباً دو کروڑ دس لاکھ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی تعداد اردن میں ستائیس لاکھ ہے۔ بحران کا شکار ممالک کے پڑوسی سب سے زیادہ بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ شام، افغانستان، عراق اور جنوبی سوڈان سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امیر ممالک کو بھی صلاحیت کے مطابق پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانا چاہیے۔ پناہ گزینوں کے مسائل پر عالمی رہنماو¿ں کو تعمیری بحث کرنے کی ضرورت ہے۔