Saturday, April 20, 2024

نسرین جلیل کی بطور گورنر سندھ تقرر کی سمری صدر مملکت کو ارسال

نسرین جلیل کی بطور گورنر سندھ تقرر کی سمری صدر مملکت کو ارسال
May 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نسرین جلیل کی بطور گورنر سندھ تقرری کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایم کیو ایم رہنما کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی گئی۔

عمران خان کی برطرفی کے بعد اتحاد کے درمیان اقتدار کی تقسیم کے معاہدے کے نتیجے میں انہیں اس نشست کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔