Friday, May 3, 2024

نقیب اللہ قتل کیس، سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت تمام ملزمان بری

نقیب اللہ قتل کیس، سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت تمام ملزمان بری
January 23, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - انسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت دیگر ملزموں کو بری کر دیا۔

عدالت نے رائو انوار سمیت تمام ملزمان کے خلاف شواہد کو ناکافی قرار دے دیا۔  

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 14 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، پراسیکیوشن کے سات  گواہ پولیس کو دیئے گئے بیانات سے منحرف ہوگئے تھے۔

جنوری 2018 میں نقیب اللہ سمیت چار افراد کو پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا، واقعے کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس بھی لیا تھا۔