Thursday, April 25, 2024

نقیب الاشراف سید عبدالرحمان گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نمازجنازہ بغداد شریف میں ادا کردی گئی

نقیب الاشراف سید عبدالرحمان گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نمازجنازہ بغداد شریف میں ادا کردی گئی
June 27, 2022 ویب ڈیسک

بغداد (92 نیوز) - نقیب الاشراف سید عبدالرحمان گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نمازجنازہ پیر کو بغداد شریف میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سید عبدالرحمان گیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی تدفین حضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی کے دربار عالیہ میں آپکی والدہ ماجدہ کے قدموں میں کی گئی۔

سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت غوث الا عظم، نقیب الاشراف پیر سید عبدالرحمٰن گیلانی اردن میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے مریدین کا حلقہ دنیا بھر میں پھیلا ہوا تھا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی حضور غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی تعلیمات کے فروغ میں لگا دی اور دنیا بھر میں لاکھوں مریدین ان سے فیض حاصل کرتے اور روحانی تسکین پاتے رہے۔ ان کی عمر پچاسی برس تھی۔