Wednesday, April 24, 2024

نوشین شاہ اور نمرتا کماری کی پراسرار موت، نوشین شاہ کی ڈی این اے رپورٹ آ گئی

نوشین شاہ اور نمرتا کماری کی پراسرار موت، نوشین شاہ کی ڈی این اے رپورٹ آ گئی
February 11, 2022 ویب ڈیسک

دادو (92 نیوز) نوشین شاہ اور نمرتا کماری کی پراسرار موت کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی۔ طالبہ نوشین شاہ کی ڈی این اے رپورٹ آ گئی۔

لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبات خودکشی کر رہی ہیں یا انہیں قتل کیا جا رہا ہے۔ پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی طالبہ نوشین کاظمی کی ڈی این اے رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ نوشین کے سواب سیمپلز اور کپڑوں سے میل ڈی این اے بھی ملا ہے۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ نوشین کاظمی اور نمرتا چندانی کے جسم سے ملنے والا نامعلوم ڈی این اے کافی حد تک ایک ہی شخص کا ہے۔ میڈیکل کی دونوں طالبات کی لاشیں الگ الگ وقت میں کالج کے ہوسٹل کے کمرے سے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملیں تھیں۔

رپورٹ میں ہونے والے انکشافات نے کئی سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ جو لڑکیاں اعلی تعلیم کے لئے گھربار چھوڑ کر ہوسٹل آتی ہیں وہ خود کشی کیوں کریں گی۔ ڈاکٹر بنے کا عزم لئے گھروں سے نکلنے والی موت کی راہ پر کیوں چلیں گی۔

واضح رہے کہ نوشین کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔ جوڈیشل انکوائری میں ہی حقائق سامنے آ سکتے ہیں۔