Friday, April 26, 2024

نوشہرہ، گھر میں گیس بھرنے سے دھماکہ، خاتون اور بچی سمیت تین افراد جاں بحق

نوشہرہ، گھر میں گیس بھرنے سے دھماکہ، خاتون اور بچی سمیت تین افراد جاں بحق
December 29, 2022 ویب ڈیسک

نوشہرہ (92 نیوز) - نوشہرہ میں گھر میں گیس بھرنے سے زور دار دھماکے کے بعد چھت زمین بوس ہوگئی۔ حادثے میں خاتون اور بچی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ کے علاقے تاروجبہ کے ایک گھرمیں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکہ ہوا، دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ پختہ مکان کی چھت منہدم ہوگئی۔

چھت گرنے سے گھر میں مقیم رہائشی ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔

ریسکیو کے مطابق ملبے سے واجد علی،اس کی اہلیہ اور کم سن بچی کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا۔ ملبے تلے دب کر سات افراد زخمی ہوئےجنہیں پبی اسپتال منتقل کیا گیا۔