Friday, April 26, 2024

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی
February 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نور مقدم قتل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن کے جج عطاربانی نے نور مقدم قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت ، ملزمان جان محمد اور افتخار کو دس سال قید کی سزا جبکہ قاتل کے والدین اور تھراپی ورکس کے ملازمین سمیت  دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔

 کمرہ عدالت میں فیصلہ سناتے وقت مرکزی ملزم ظاہر جعفرسمیت تمام ملزمان اور مدعی مقدمہ شوکت مقدم بھی موجود تھے۔ مقتولہ کے والد شوکت مقدم نے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

نور مقدم کیس کا ٹرائل 4 ماہ 8 روز چلا ، 19 گواہاں کے بیانات قلمبند ہوئیں ، شہادتیں ریکارڈ کی گئی، گواہان پر جرح ، دلائل اور جوابی دلائل کے بعد عدالت نے بائیس فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ  20 جولائی 2021 کو سابق سفیرشوکت مقدم کی 28 سالہ بیٹی نورمقدم کا سفاکانہ قتل ہوا۔ پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جائے وقوعہ سے حراست میں لیا ۔ شوکت مقدم  کی مدعت میں درج مقدمہ میں ظاہر جعفرسمیت دیگر کو نامزد کیا گیا تھا۔