Friday, April 19, 2024

نور بخاری کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان عوام کو دلچسپ مشورہ

نور بخاری کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان عوام کو دلچسپ مشورہ
February 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سابقہ اداکارہ نوربخاری نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان عوام کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔

انسٹاگرام اسٹوری پر نور بخاری نے تانگے کی تصویر شیئر کی اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ہم سب کو اچھے تانگے پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ نور بخاری نے اسٹوری میں مزید لکھا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ہمیں ان میں سے ایک کو ختم کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ کیا ہے جس میں پٹرول 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔