Friday, April 26, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نان سموکر ہیلتھ پروٹیکشن بل پیش کردیا گیا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نان سموکر ہیلتھ پروٹیکشن بل پیش کردیا گیا
September 27, 2016
پشاور (92نیوز) بل کی منظوری کی صورت میں سینماو¿ں، کلبوں، اسپتالوں اور عوامی جگہوں پر سگریٹ نوشی اور تعلیمی اداروں کے باہر سیگریٹ کی فروخت پر پابندی ہو گی۔ بل میں خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے قید اورجرمانوں کی سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے عوامی مقامات میں نہ صرف سیگرٹ نوشی پر پابندی ہوگی بلکہ تعلیمی اداروں کے قریب 100 میٹر کے احاطے میں کوئی دکاندار نہ تو سیگرٹ رکھ سکے گا اور نہ ہی اسے فروخت کرسکے گا۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کو پانچ سے بیس ہزار روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور تین ماہ قید کی سزا ہو سکے گی۔ قانون کی منظوری کے بعد ریسٹورنٹ، سینما، اسپتال یا کسی بھی عوامی جگہ پر سیگرٹ نوشی کو جرم تصور کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے کو دس ہزار روپے تک کا جرمانہ دینا پڑے گا۔ بل کی منظوری کے بعد 18سال سے کم عمر کے افراد کو سیگرٹ بیچنا جرم تصور ہوگا۔ اس قانون کے تحت پابندی صرف سیگرٹ ہی نہیں بلکہ سگار، شیشہ اور تمباکو پائپ کا استعمال بھی عوامی جگہوں پر ممنوع قراردیا جائے گا۔