Friday, May 3, 2024

نون لیگی رہنماء توانائیاں متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے مختص کردیں، نواز شریف

نون لیگی رہنماء توانائیاں متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے مختص کردیں، نواز شریف
August 27, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - سابق وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ نون لیگ کے تمام ارکان اسمبلی، کارکن اور رہنما توانائیاں متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے مختص کردیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے ٹویٹ پیغام میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم تمام پارٹی رہنماؤں کو امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا سیاست انتظار کر سکتی ہے، اس وقت اولین ترجیح مشکلات میں گھرے بہن بھائی ہیں، متاثرین سیلاب کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنا ہوگا۔