Friday, March 29, 2024

نون لیگ نے عمران خان کی تقریر عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کا اعلان قرار دے دیا

نون لیگ نے عمران خان کی تقریر عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کا اعلان قرار دے دیا
February 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کا اعلان قرار دے دیا۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران خان کے گھبرانے اور عوام کے سکون کے دن قریب آ گئے۔ آپ کے گھر کی کرپشن کے اعمال نامے جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔ بس اب آپ نے گھبرانا نہیں۔ انہوں نے کہا عمران صاحب کے گھر جانے کا وقت ہوا ہے تو ان کی چیخیں آسمان پر پہنچ رہی ہیں۔ عمران صاحب طاہر اقبال، ارشد، رفیق اور نعمان کے اکاؤنٹس میں 500 ارب آپ کی فارن فنڈنگ سے آ جاتے ہیں۔ کامیاب معاشرے کے لئے آپ جیسے چور مافیاز اور کارٹلز کے سرپرست سے نجات ضروری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا وفاق اور پنجاب میں عمران صاحب نے بھتہ خوری کا جو بازار گرم کیا ہوا ہے، اب اس کا حساب دینا ہو گا۔