لاہور (92 نیوز) - رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا نون لیگ نے ہمیشہ اداروں کو سیاست میں دھکیلا۔
پروگرام ’’صبح سویرے پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے ہمیشہ اداروں کو سیاست میں دھکیلا،، ہر بار مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بیانیہ بدلا، اس دفعہ انکا بیانیہ ’’ میری سلیکشن کی جائے‘‘ ہے۔
فیصل کریم کنڈی مزید بولے نون لیگ والے پنجاب میں عوامی ردعمل دیکھ کر سندھ اور بلوچستان بھاگ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے پر شیم شیم کے نعرے لگانے والوں نے آج خود ’’باپ‘‘ کو اپنا لیا۔ پیپلزپارٹی کی طاقت عوام ہیں، ہم انتخابات سے پہلے نہیں بعد میں الائنس بنائیں گے۔