Sunday, September 8, 2024

نون لیگ نے کورونا ریلیف فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

نون لیگ نے کورونا ریلیف فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
January 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ نے کورونا ریلیف فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے فنڈز میں چالیس ارب کی بےقاعدگیاں ہوئیں۔ کے پی میں ایک اعشاریہ تین آٹھ ارب روپے کی خردبرد کی گئی۔ آکسیجن سلنڈر مہنگے خریدے گئے۔ حکومت آڈیٹر جنرل کو ریکارڈ فراہم نہیں کر رہی۔ خورد برد کے پیسے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ حکومت نے اپنے ہی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کو مسترد کیا۔ یہ آئی ایم ایف کی فل غلامی میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کووڈ سازو سامان کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کئے گئے۔ اسلام آباد کی کمپنی کو 50 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ 36 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں دیئے گئے جس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ خیبر پختونخوا کے کووڈ فنڈز میں بھی گھپلے کئے گئے۔ کے پی میں ایک ارب 38 کروڑ کی کرپشن کی گئی۔ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپے کی جعلی ادائیگیاں کی گئیں۔ خیبر پختونخوا میں نیب کمیشن کو تالا لگا ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا شہزاد اکبر کے جانے کے دن بہت قریب ہیں۔ حکومت خون چوسنے والی چمگادڑ بن چکی۔ فارن فنڈنگ کا جواب مانگیں تو کہتے ہیں دستاویزات کو خفیہ رکھیں۔ نواز شریف نے 4 نسلوں کے حساب دیئے ہیں۔ عمران خان کو بھی حساب دینا ہو گا ۔