Friday, May 3, 2024

نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز لندن چلی گئیں

نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز لندن چلی گئیں
October 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ ملنے کے بعد نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز لندن چلی گئیں۔

مریم نواز کا ذاتی سٹاف بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ ہوا۔ لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان سے انتظار نہیں ہو رہا ۔ کب جہاز لینڈ کرے اور کب  وہ اپنے والد سے  ملاقات کرینگی۔

ایئر پورٹ پر مریم نواز کے ساتھ شہریوں نے سلفیاں  بھی بنائیں جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے۔

روانگی سے قبل مریم نواز نے رائیونڈ میں اپنی والدہ ، دادا، دادی اور چچا کی قبروں پر حاضری  دی اور فاتحہ خوانی  کی ۔ مریم نواز کافی دیر  تک اپنی والدہ کلثوم نواز کی قبر پر بیٹھی رہیں۔