Sunday, September 8, 2024

نون لیگ کی اصلیت سب کے سامنے ہے، اسی لئے عمران خان کا ساتھ دیا، پرویز الہٰی

نون لیگ کی اصلیت سب کے سامنے ہے، اسی لئے عمران خان کا ساتھ دیا، پرویز الہٰی
September 25, 2022 ویب ڈیسک

گجرات (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب پرویزالہٰی کا کہنا ہے نون لیگ کی اصلیت سب کے سامنے ہے۔ اسی لئے عمران خان کا ساتھ دیا۔

چودھری ظہورالہی کی 41 برسی کے موقع پر گجرات ظہور الہی پیلس میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے چودھری وجاہت حسین اور چودھری حسین الہی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا  41 سال طویل عرصہ سے  برسی پر  آنیوالوں کو زندگی بھر نہیں بھلا سکتے۔ اہلیان گجرات کی محبت ہم پر قرض ہے۔

مزید بولے میرے خلاف باتیں کرکے مریم نواز نے اپنی اصلیت بتا دی۔ انکی اصلیت جانتے ہوئے عمران خان کا ساتھ دیا۔ ماڈل ٹاؤن مقدمہ میں اس خاندان کو عمر قید کی سزا ہو گی۔

وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا عمران خان کے ویژن کے مطابق اگلی نسل کو کلمہ طیبہ پر عمل پیرا کرا رہے ہیں ۔ ترقیاتی کاموں کے ثمرات جلد نظر آنا شروع ہو جائینگے۔