لندن (92 نیوز) نون لیگ کے قائد نواز شریف نےپارٹی کو پنجاب میں الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ تمام قیادت متحرک ہوجائے، ورکرز کو بھی متحرک کریں۔
نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت کے نقصانات کے بارے میں عوام کو بتایا جائے، عمران خان سے کوئی اچھی توقع نہیں کی جا سکتی۔
دوسری جانب نون لیگ کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی میں مزید تاخیر کر دی ہے جبکہ شریف فیملی نے نواز شریف کو فوری وطن واپسی سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق نون لیگ کے سینئر رہنماؤں کو لندن طلب کرلیا گیا ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر رہنما جلد لندن روانہ ہوں گے۔ تاہم مریم نواز کی وطن واپسی کا فیصلہ چند روز تک ہوگا۔