Sunday, September 8, 2024

نون لیگ کا وزیراعظم سے مستعفی ہو کر فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پیش ہونے کا مطالبہ

نون لیگ کا وزیراعظم سے مستعفی ہو کر فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پیش ہونے کا مطالبہ
January 6, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) نون لیگ نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہو کر فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پیش ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

 احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا پیسہ غبن کرنیوالے عمران نیازی سے حساب لیں گے۔ اب ہمیں پتہ چلا کہ یہ اسٹیٹ بینک کے قانون کو کیوں نہیں روک سکا۔ عمران نیازی گورنر اسٹیٹ بینک کے ذریعے این آر او چاہتا ہے۔ عمران نیازی اسٹیٹ بینک کا مجرم ہے۔ فارن فنڈنگ کرپشن کا سب سے بڑا کیس ہے۔

انہوں نے کہا سپریم کورٹ سے وزیراعظم کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کمیٹی رپورٹ کے بعد عمران نیازی کا وزیراعظم رہنا سوالیہ نشان ہے۔ چیف جسٹس وزیراعظم کو فوری طور پر عہدے سے علیحدہ کریں۔ عمران نیازی فوری مستعفی ہوں۔ عمران نیازی الزام پر استعفی دیکر آزادانہ تحقیقات کا راستہ ہموار کرے۔

 مزید بولے نون لیگ ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ ہماری ڈیل صرف عوام کے ساتھ ہے۔