Friday, March 29, 2024

نون لیگ کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

نون لیگ کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان
November 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مسلم لیگ نون نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کردیا۔

وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں پنجاب میں استعفوں کے فیصلے کی پذیرائی مشکل ہے، یہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں نہیں توڑ سکیں گے، عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کیلئے اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہونا چاہیے، لانگ مارچ میں 15 ، 20 ہزار لوگ تھے، اگر لاکھوں لوگ ہوتے تو یہ اسلام آباد جاتے۔