Saturday, May 4, 2024

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تشکیل کے لئے اتحادیوں سے رابطے

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تشکیل کے لئے اتحادیوں سے رابطے
April 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تشکیل کے لئے اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں۔ جے یو آئی ،ایم کیوایم، بی این پی ،بی اے پی رہنماوں کو کابینہ میں شامل کرنے کے لئے مشاورت ہونے لگی۔

 ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ جے یوآئی کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ کے لئے جے یو آئی کی جانب سے مولانا عبدالواسع، صلاح الدین ایوبی، مولانا جمال الدین کو نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ میں ایم کیوایم کو دو وزارتیں دئیے جانے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں گورنر کا عہدہ اے این پی کو دئیے جانے کا امکان ہے۔ سندھ میں گورنر کے عہدے کے لیے پیپلزپارٹی، ن لیگ، ایم کیوایم کی کوششیں جاری ہیں۔