Sunday, September 8, 2024

نومبر کافی دور ہے، آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی نہیں سوچا، وزیراعظم عمران خان

نومبر کافی دور ہے، آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی نہیں سوچا، وزیراعظم عمران خان
January 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کومزید توسیع سےمتعلق ابھی سوچا نہیں، نومبرکافی دورہے۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو ضرور لائے، کرپشن زدہ پارٹیوں سےمجھےکوئی خطرہ نہیں۔ اتحادیوں کےساتھ مل کرحکومت پانچ سال پورےکرےگی، عسکری قیادت کےساتھ تعلقات مثالی نوعیت کےہیں، اپاکستان کےچین اور امریکا کےساتھ  بھی اچھےتعلقات ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کی سب سےبڑی ناکامی احتساب کانہ ہونا ہے۔ تمام شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہے ہیں۔ شہبازشریف کی کرپشن کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ کوئی انکار کر سکتا ہے۔ حکومت کیلئےآئندہ 3ماہ اہم ہیں، مہنگائی کوکنٹرول کرنا ہوگا۔

عمران خان نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کوتسلیم کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی اانتخابات میں شکست کےباعث پارٹی کونقصان ہوا۔ شکست پارٹی کی تنظیمی سطح پر بڑی ناکامی ہے۔ اللہ کا شکر ہے پی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں آئی۔

اُنہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارےبہت سے اچھے کاموں کی تشہیرنہیں ہورہی۔