لاہور (92 نیوز) - نوجوان گلوکار ضمیر خاور نے انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکار ضمیر خاور نے کہا کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ مجھے بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے فنکاروں کے ساتھ پرفارمنس کرنے کا تجربہ نہایت خوشگوار رہا۔
اُن کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ اسی طرح اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے اپنا اور اپنے ملک پاکستان نام دنیا بھر میں روشن کرتا رہوں۔ فیسٹیول میں استاد نصرت فتح علی خان کو بھی ٹربیوٹ پیش کیا۔