Wednesday, April 24, 2024

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
October 11, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔ 

ملالہ یوسف زئی آج صبح غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سکس زیروفور کے ذریعے کراچی پہنچیں۔ ملالہ کے والدین بھی ان کے ساتھ ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کو پولیس کی جانب سے مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وہ آج کراچی میں ہی قیام کریں گی جبکہ کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی، متاثرین سیلاب سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی سب سے پہلے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے دادو کا دورہ کریں گی۔