Thursday, April 18, 2024

نوبل انعام یافتہ ملالا یوسف زئی کا جوہی کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ

نوبل انعام یافتہ ملالا یوسف زئی کا جوہی کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ
October 12, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - نوبل انعام یافتہ ملالا یوسف زئی نے جوہی کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کیا۔

ملالہ یوسف زئی سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔ سب سے پہلے ضلع دادو کا دورہ کیا۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ، وزیرصحت عزرا پچوہو اور گلوکار شہزاد رائے بھی ان کے ساتھ ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے دادو میں تحصیل جوہی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ٹینٹ سٹی کامعائنہ بھی کیا۔ متاثرین سےملاقاتیں کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔ ملالا نے کیمپ میں خواتین سے بیٹھ کر ان کے مسائل سنے۔ خواتین کو حوصلہ دیا ، آپ بہادر خواتین ہیں، حالات جلد ٹھیک ہونگے۔

وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے بتایا کہ سیلاب سے بارہ ہزار اسکولوں میں زیرتعلیم بیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔ ملالا نے تعلیمی اداروں اور بچوں کی تعلیم متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملالا یوسف زئی کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کو سراہا۔ ایک بیان میں کہا کہ ملالہ کے دورے سے سندھ میں انسانی کرائسز کی آواز عالمی سطح تک پہنچے گی۔