Thursday, March 28, 2024

نوازشریف نےملک کو داؤ پرلگایا ہوا ہے، مجرم اس ملک کے فیصلے کررہے ہیں، عمران خان

نوازشریف نےملک کو داؤ پرلگایا ہوا ہے، مجرم اس ملک کے فیصلے کررہے ہیں، عمران خان
November 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےملک کو داؤ پرلگایا ہوا ہے جبکہ مجرم اس ملک کے فیصلے کررہے ہیں۔

لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک خطاب میں اُنہوں نے کہا کہ نوازشریف الیکشن کا فیصلہ اس لیے نہیں کررہا کہ وہ ہار جائے گا، کیا اس شخص کو آٓرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار ہونا چاہیے، یہ آٓرمی چیف سے  کہے گا کہ عمران خان کو تو پہلے فارغ کرو۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا بھی اعلان ہوجائے تب بھی ہماری مہم چلتی رہے گی، کل اعلان کروں گا مارچ راولپنڈی کب پہنچےگا، یہ قوم اب مزید ظلم برداشت نہیں کرے گی، اب تبدیلی آئےگی۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کوتباہی سے بچانےکا واحدراستہ شفاف انتخابات ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا ان کے کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، لاہورمیں آرمی چیف سے ان کی نہیں صدرعارف علوی کی ملاقات ہوئی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک 80فیصد ہوگیا ہے، پاکستان اپنے قرضے واپس نہ کرسکا تو کوئی نہیں جانتا حالات کیا ہوں گے، صحافیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، لوگ بھیڑ بکریاں نہیں انسان ہیں، یہ قوم ظلم برداشت نہیں کرے گی، اب تبدیلی آٓئےگی۔