Sunday, September 8, 2024

نوازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن میں رابطہ، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

نوازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن میں رابطہ، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
January 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن میں رابطہ ہوا، ذرائع کے مطابق ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔  

دونوں رہنماؤں میں پارلیمنٹ کے اندر رہ کر حکومت کو ٹف ٹائم دیتے رہنے پر اتفاق ہوا۔ منی بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری روکنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔

اپوزیشن رہنماء شہباز شریف کو حکومتی اتحادیوں سے منی بجٹ کی حمایت نہ کرنے پر آمادہ کرنے کے لئے ٹاسک سونپ دیا گیا۔

نوازشریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے مابین 23 مارچ کے مہنگائی مارچ کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر فضل الرحمان کو مبارک باد دی۔