Friday, April 26, 2024

نواز شریف نے رانا ثناء اور مریم نواز کو پنجاب میں ریلیاں، جلسے کرنیکا ٹاسک سونپ دیا

نواز شریف نے رانا ثناء اور مریم نواز کو پنجاب میں ریلیاں، جلسے کرنیکا ٹاسک سونپ دیا
January 25, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف نے رانا ثناء اللہ اور مریم نواز کو پنجاب میں ریلیاں، جلسے کرنیکا ٹاسک سونپ دیا۔

لندن میں نوازشریف، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کی بیٹھک ہوئی جس میں پارٹی قائد نے رانا ثناء اور مریم نواز کو پنجاب میں ریلیاں اور جلسے کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو حقائق بتائے جائیں، عمران خان کے جھوٹے بیانیے کا پول کھولا جائے۔ قائد نون لیگ نے جعفر مندوخیل کو بلوچستان میں پارٹی کو متحرک کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیا۔