Thursday, April 25, 2024

نواز شریف نے کل گفتگو ریکارڈ کرائی، آج ایڈٹ کر کے نشر کی جائے گی، فواد چودھری

نواز شریف نے کل گفتگو ریکارڈ کرائی، آج ایڈٹ کر کے نشر کی جائے گی، فواد چودھری
October 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کہتے ہیں نواز شریف نے کل گفتگو ریکارڈ کرائی، آج ایڈٹ کر کے نشر کی جائے گی۔

اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے زندگی میں کبھی براہ راست گفتگو نہیں کی، کس ڈیل کے تحت آپ پاکستان واپس آ رہے ہیں، قوم کو این آر او 2022 کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ مفرور ہیں، وہ گرفتاری دیں یا ضمانت کرائیں، حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کیلئے رانا ثنا اللہ دستیاب نہیں ہوں گے۔

فواد چودھری نے کہا پاکستان کے مقبول لیڈر کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم کی باتیں لیک ہو رہی ہیں۔ کوئی مہذب ملک ہوتا تو استعفوں کی لائن لگ جاتی۔