Monday, May 6, 2024

نواز شریف نے آصف زرداری کو 172 ارکان خریدنے کا ٹاسک دیا، شیخ رشید

نواز شریف نے آصف زرداری کو 172 ارکان خریدنے کا ٹاسک دیا، شیخ رشید
February 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپوزیشن پر ارکان کی خرید وفروخت کا الزام عائد کردیا۔ کہتے ہیں کہ نواز شریف نے آصف زرداری کو 172 ارکان خریدنے کا ٹاسک دیا ہے۔

جمعہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار دیکھ رہا ہوں ، لینے کے دینے پڑ جائیں گے، ادارے اور اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیر نے ایک بار پھر عمران خان کو جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

شیخ رشید نے کہا اُمید ہے پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گی، بکنے والے منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔ خرید و فروخت کا بازار لگا تو پھر جھاڑو پھر جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ترپ کا پتا کھیلے گا، ڈرون سے یہ تباہ ہو جائیں گے، کامیابی نہ ملی توان کی کھال اتر جائے گی۔ مزید کہا کہ تمام ادارے عمران خان کے ساتھ ہیں، اگر سالوں کے دشمن مل سکتے ہیں تو پھر جہانگیر اور عمران خان تو دوست ہیں۔